مارگلہ کے پہاڑوں پر درختوں کی کٹائی اور تعمیرات کیخلاف کیس کی سماعت

عدالت عظمیٰ نے تمام ریسٹورنٹ کی توسیع کو رو ک دی، مارگلہ ہلز میں ملکیت کے تمام دعوے داروں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت

بدھ 20 مئی 2020 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) سپریم کورٹ میں مارگلہ کے پہاڑوں پر درختوں کی کٹائی اور تعمیرات کیخلاف کیس کی سماعت، عدالت عظمیٰ نے تمام ریسٹورنٹ کی توسیع کو روکتے ہوئے مارگلہ ہلز میں ملکیت کے تمام دعوے داروں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ کیسکی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے اس موقع پر حکم جاری کیا ہے کہ تمام غیر قانونی تعمیرات کو گرا کر مارگلہ ہلز کو اصل حالت میں بحال کیا جائے،ریسٹورنٹس کی توسیع اور تعمیرات کی آڑ میں کاٹے گئے درخت دوبارہ لگائے جائیں، اور مارگلہ ہلز میں تعمیراتی کاموں کو بھی روکا جائے۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے، چیف آفیسر ایم سی آئی سمیت وفاق کی انتظامیہ عدالت میں پیش رہی۔عدالت نے مارگلہ ہلز میں ملکیت کے تمام دعوے داروں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت جاری کرتے ہو ئے کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کر دی ہے۔۔۔ توصیف\ ۔