انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشنز نے ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دے دی

بدھ 20 مئی 2020 00:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشنز نے ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دے دی۔ایف آئی ایچ کے مطابق اپنے اپنے ملک کے حالات اور احتیاطی تدابیر کو یقینی بناکر ہاکی میدانوں میں کام کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ہاکی سرگرمیوں کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)کی ہدایات کے مطابق گائیڈلائنز بھی سب کو بجھوادی ہیں۔

ایف آئی ایچ نے خط میں واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ اسٹاف، انتظامیہ اور دوسریلوگوں کو بھی ان ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، ہر ملک اپنے حالات اور حکومتی ایس اوپیز کو سامنے رکھ کر سرگرمیاں کرسکتا ہے۔ایف آئی ایچ نے کہا کہ ہاکی سے وابستہ ہر شخص کو میدان میں واپس آنے کے لیے ان گائیڈلائنز پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :