جاپان کے پہلے خلائیآپریشنز حفاظتی یونٹ کا قیام

بدھ 20 مئی 2020 10:50

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) جاپان کی وزارت دفاع نے بیرونی خلا ء میں جاپان کے مصنوعی سیاروں کی حفاظت کے لیے پہلا خلائی آپریشنز یونٹ قائم کیا ہے۔ سپیس آپریشنز سکواڈرن کے قیام کی تقریب دارالحکومت ٹوکیو میں وزارت دفاع میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع کونو تارو نے سکواڈرن کا پرچم آجیکی توشی ہِیدے کے حوالے کیا جو تقریباً 20 رکنی ٹیم کے سربراہ ہیں۔

یہ نیا خلائی یونٹ جاپان کے مصنوعی سیاروں کی حفاظت کے لیے مشتبہ مصنوعی سیاروں اور خلائی ملبے کی نقل و حرکت کی نگرانی کرے گا۔ 20 کے قریب ارکان پر مشتمل ٹیم جاپان کی خلائی ایجنسی، جاکسا اور امریکی فوج کے ساتھ بھی مل کر کام کرے گی تاکہ خلائی نگرانی کا نظام قائم کیا جا سکے۔ توقع ہے کہ یہ نظام 3 سالوں میں پوری طرح کام شروع کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :