میدان عرفات میں کورونا کے علاج کے لیے ہسپتال تیار

بدھ 20 مئی 2020 11:07

میدان عرفات میں کورونا کے علاج کے لیے ہسپتال تیار
مکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) سعودی وزارت صحت نے میدان عرفات میں کورونا سے متاثرین کے علاج اور ان کی طبی نگہداشت کے لیے خصوصی ہسپتال تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت نے مشرقی عرفات میں کورونا ہسپتال کو طبی عملے اور ضروری طبی آلات سے آراستہ کر دیا ہے جہاں 200 بستروں کی گنجائش ہے۔ یاد رہے کہ میدان عرفات وہ مقام ہے جہاں دنیا بھر کے مسلمان پانچواں اسلامی رکن حج ادا کرنے کے لیے 9 ذی الحج کو جمع ہوتے ہیں۔ وزارت صحت نے بیان میں بتایا ہے کہ فی الوقت میدان عرفات کے کورونا ہسپتال میں100 مریض زیر علاج ہیں۔