اسلام آباد ،ڈائمنڈ کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ سیل کردیا گیا

ْاسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر شکیل شیخ کا گرائونڈ سیل کرنے پر افسوس کا اظہار 005 سے یہ اراضی اکیڈمی کیلئے ہمارے نام منظور ہو چکی ہے جس کے تمام کاغذات موجود ہیں، انتظامیہ

بدھ 20 مئی 2020 12:32

اسلام آباد ،ڈائمنڈ کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ سیل کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈائمنڈ کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ سیل کردیا گیا۔اے سی مہرین بلوچ نے ایم سی آئی اور سی ڈے اے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرکے گرائونڈ سیل کیا۔ گرائونڈ میں 200 سے زائد بچے اور نوجوان کرکٹرز پریکٹس کرتے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے 14 مئی کو ایک نوٹس میں لکھا تھا کہ کلب کا ایک حصہ ناجائز تجاوزات کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا یہ جگہ 3 دن کے نوٹس پر خالی کردیا جائے تاہم حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے بعد ایم سی آئی نے کارروائی کرتے ہوئے کلب کو سیل کردیا۔

ایم سی آئی نے پہلے بھی ڈائمنڈ اکیڈمی گرائونڈ سیل کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم وزیر مملکت شہریار آفریدی نے ایم سی آئی کی کارروائی رکوادی تھی، کرکٹر عماد وسیم اور عابد علی اسی اکیڈمی میں پریکٹس کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر شکیل شیخ نے بھی گرائونڈ سیل کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں پہلے ہی کرکٹ کے گرائونڈز کی کمی ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ نوجوان کرکٹرز کے مستقبل کی خاطر گرائونڈ ڈی سیل کریں۔دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے 2005 سے یہ اراضی اکیڈمی کے لیے ہمارے نام منظور ہو چکی ہے جس کے تمام کاغذات موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :