پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کی27ویں برسی 27 مئی کو منائی جائے گی

بدھ 20 مئی 2020 12:38

پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کی27ویں برسی 27 مئی کو ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کی27ویں برسی 27 مئی کو منائی جائے گی فلمسٹار رانی سابق کرکٹر سرفراز نواز کی بیوی تھیں وہ 27مئی 1993ء کو کینسر جیسی موذی مرض کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن کی معروف ایکٹریس رانی جس کا اصل نام ناصرہ تھا 8دسمبر 1941ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں انہوں نے اردو اور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے انہوں نے معروف کرکٹر سرفراز نواز سے شادی کی لیکن بعد ازاں ان میں علیحدگی ہو گئی۔فلم اور ٹی وی کی یہ بے مثال اداکارہ کینسر سے لڑتی ہوئی27مئی 1993ء کو یہ جنگ ہار گئی۔

متعلقہ عنوان :