اسرائیلی عدالت سے فلسطینی نوجوان کو 17 سال قید کی سزا

بدھ 20 مئی 2020 14:53

بیت لحم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے 27 سالہ فلسطینی قیدی عدی عاطف تعامرہ کو 17 سال قید اور 70 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ تعامرہ کا رہائشی تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں قائم الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے ہے۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے تعامرہ کو 17 جون 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر جنوبی بیت لحم میں گوش عتصیون یہودی کالونی میں چاقو سے ایک یہودی آباد کار پرحملے کا الزام عائد کیا گیا۔گرفتاری کے بعد اسے مسلسل ایک ماہ تک ایک فوجی حراستی مرکز میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔طویل ٹرائل کے بعد گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے عاطف تعامرہ کو 17 سال قید اور 70 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔