وائرس سے نمٹنے کے ابتدائی ردِ عمل کی تحقیقات کرنے پر اتفاق

بدھ 20 مئی 2020 16:10

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے عالمی ردِ عمل کی آزادانہ تحقیقات کروانے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کی سالانہ میٹنگ اس مرتبہ ورچوئلی منعقد ہوئی تھی جہاں اس قرار داد کو بغیر کسی اعتراض کے منظور کیا گیا ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت کے اس وائرس سے نمٹنے میں اپنے کردار کی تحقیقات بھی کی جا سکیں گی۔یہ قرارداد یورپی یونین نے 100 ممالک کی جانب سے پیش کی تھی۔