Live Updates

سندھ حکومت کی کارکردگی تمام صوبوں سے بہتر اورمثالی ہے، شہزاد ناتھا

تحریک انصاف والے ہر وقت سستی شہر ت کے بہانے ڈھونڈتے ہیں ، رہنما ء پیپلز پارٹی

بدھ 20 مئی 2020 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی و ممبر سندھ کونسل شہزاد ناتھا نے تحریک انصاف کے صوبہ سندھ میں گورنر راج کے مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے سندھ حکومت دن رات سندھ کی عوام کی خدمت میں کوشاں ہے اور سندھ حکومت کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے اس لیئے تحریک انصاف کا گورنر راج کا غیر آئینی مطالبہ اور خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، صوبے کے معاملات میں وفاق کی مداخلت اٹھارویں ترمیم کی منافی ہے، تحریک انصاف سے سندھ حکومت کا عوامی خدمت کا کام ہضم نہیںہورہا ہے، سندھ حکومت کی حکمت عملی اور جامع پالیسیوں سے ہر شعبے میں بہتری آئی ، تمام محکموں کی کارکردگی اچھی ہوتی جارہی ہے، سندھ کے حالات بہتری میں آرہی ہے جو کہ تحریک انصاف سے برادشت نہیں ہورہی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، شہزاد ناتھا کا کہنا تھا کہ سندھ کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھانے والے پہلے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں ، کرونا کے خلاف حفاظتی اقدامات سب سے پہلے سندھ حکومت نے کیے، پھر سارے صوبوں نے سندھ حکومت کی پالیسی اپنائی، اس وقت بھی سندھ حکومت کرونا وائرس کے ٹیسٹس کرنے میں تما م صوبوں سے آگے ہے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف اقدامات اور جنگ میں ڈاکٹرز ، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں ، جو صف اول کے دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں ،یہ لوگ ہمارے ہیروز ہیںجو بہادری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ، صوبہ سندھ کا پیرا میڈیکل اسٹا ف دن رات عوام کی خدمت کے لیئے کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے پاکستان میں میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ سیاست کی، تحریک انصاف اپنی نا کامیاں اور نا اہلی چھپانے کے لیئے روز کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑ دیتی ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کرنے والی تحریک انصاف دیگر صوبوں میں اپنی کارکردگی بتائے ، تحریک انصاف جب سے اقتدار میںآئی ہے تب سے سوائے بیان بازیوں اور انتشار پھیلانے کے کوئی کام نہیں کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسی یہ ہے کہ خود کوئی کام کرنا نہیں ہے اور اگر کوئی عوامی خدمت کر رہا ہے تو اس کو کرنے نہیںدینا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات