افتخار حسین اور حاجی غلام احمد بلور کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد قرنطین میں ہیں، ٹیلی فون پر خیریت دریافت کرنے والے رہنمائوں کے شکر گزار ہیں، ترجمان اے این پی

بدھ 20 مئی 2020 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اور بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور کورونا وائرس کے شکار ہونے کے بعد قرنطین میں ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی ترجمان زاہد خان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی، سیکرٹری جنرل (ن) لیگ احسن اقبال، رہنما پی پی فرحت اللہ بابر اور جے یو آئی (س) کے رہنما مولانا حامد الحق نے میاں افتخارحسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

اس موقع پر سیاسی رہنمائوں نے بھائی کی وفات پر اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سے تعزیت بھی کی۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اے این پی کے مرکزی ترجمان کے مطابق پارٹی تمام سیاسی رہنمائوں اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں میاں افتخارحسین اور حاجی غلام احمد بلور کے حوصلے بلند ہیں۔ دونوں رہنما قرنطین میں ہیں اور جلد ہی صحتیابی کے بعد عوامی خدمت کیلئے میدان میں ہوں گے۔