دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز ہو گیا ہے، منصوبے پر عوام کی فلاح کیلئے 78 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،فیصل واوڈا

ہمارے دشمن ممالک کو اس منصوبے سے بہت تکلیف ہو رہی ہے،داسو منصوبے سے 34 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا،ڈیم کی تعمیر پر اپوزیشن کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں، وفاقی وزیر

بدھ 20 مئی 2020 16:45

دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز ہو گیا ہے، منصوبے پر عوام کی فلاح کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز ہو گیا ہے، منصوبے پر عوام کی فلاح کیلئے 78 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،رے دشمن ممالک کو اس منصوبے سے بہت تکلیف ہو رہی ہے،داسو منصوبے سے 34 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا،ڈیم کی تعمیر پر اپوزیشن کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

بدھ کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز ہو گیا ہے،گزشتہ 50 سالوں سے یہ منصوبے تاخیر کا شکار تھے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ پچھلی حکومتوںمیں تصاویر بنوائی جاتی تھیں لیکن ہم عملی کام کر رہے ہیں،سپریم کورٹ بینچ کا بھی شکر گزار ہوں ۔فیصل واوڈا نے کہاکہ ہمارے دشمن ممالک کو اس منصوبے سے بہت تکلیف ہو رہی ہے،داسو منصوبے سے 34 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

(جاری ہے)

فیصل واوڈا نے کہاکہ اسی طرح مہمند اور دیگر منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا،پہلی وزارت ہے جس کے ماتحت واپڈا کو عالمی سطح پر پزیرائی ملی ہے ۔فیصل واوڈا نے کہاکہ دیامیر بھاشا کی عوام کی فلاح کیلئے 78 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اس ڈیم کی تعمیر پر اپوزیشن کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں،فنڈنگ کیلئے بھی معاملات طے پا گئے ہیں۔