صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا میاں افتخار کو ٹیلیفون، بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

بدھ 20 مئی 2020 16:48

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا میاں افتخار کو ٹیلیفون، بھائی کے انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اے این پی کے رہنما میاں افتخار کو ٹیلیفون کر کے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان صدر سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔