وزیر ہائوسنگ میاں محمودالرشید نے 300مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کئے

بدھ 20 مئی 2020 17:57

وزیر ہائوسنگ میاں محمودالرشید نے 300مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے علامہ اقبال ٹاؤن میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اورپی ڈی ایم اے کے تعاون سے 300مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کئے۔کورونا صورتحال سے متاثرہ غریب افراد کی امداد کے لیے یہ راشن بیگ میٹرو کیش اینڈ کیری کی طرف سے فراہم کئے گئے تھے۔ اس موقع پر نثار احمد ثانی ڈائریکٹر آپریشنز پی ڈی ایم اے پنجاب اوراے سی سٹی تبریز مری بھی موجود تھے۔

راشن کی تقسیم کے دوران مستحقین میں فاصلہ برقرار رکھا گیا۔

(جاری ہے)

میاں محمودالرشید نے اس موقع پر کہاکہ کورونا صورتحال سے متاثرہ غریب افراد کی مدد ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔مشکل کی گھڑی میں غریبوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے بتایاکہ قبل ازیں علامہ اقبال ٹائون کی2000 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جا چُکا ہے۔میاں محمودالرشید نے مزیدکہاکہ مخیر افراد مشکل کے اس وقت میں بڑھ چڑھ کر غریب عوام کی مدد کریں تاکہ مستحقین کواشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ عوام کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں کیونکہ احتیاطی تدابیر سے ہی کورونا کے پھیلائو کو روکا جاسکتا ہے۔