پاور ڈویژن نے سٹاک مارکیٹ میں کھلے اور شفاف عمل کے ذریعے کائبر سے بھی کم ریٹ پر 200 ارب روپے کے سکوک کا اجراء مکمل کرلیا

بدھ 20 مئی 2020 18:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) پاور ڈویژن نے سٹاک مارکیٹ میں کھلے اور شفاف عمل کے ذریعے کائبر سے بھی کم ریٹ پر 200 ارب روپے کے سکوک کا اجراء مکمل کرلیا ہے۔ پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق یہ موجودہ سکوک پرانے زیادہ مہنگے قرضوں کا متبادل ہونگے۔

(جاری ہے)

اگر ان کا پرانے قرضوں سے موازنہ کیا جائے تو یہ 19بلین روپے کی 10 سال میں قرضوں کی سروسز پر لگنے والی خطیر رقم کی بچت کرے گی۔ وفاقی وزیر برائے پاور وپیٹرولیم عمر ایوب خان اور سیکرٹری پاور عرفان علی نے پاور سیکٹر کی ٹیم کی انتھک محنت کو سراہا۔ انہوں نے فنانس ڈویژن، اسٹیٹ بنک آف پاکستان، سیکورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان، اسٹاک ایکسچینج کے تعاون کو بھی تسلیم کیا۔