بہاولپور اور ملتان میں ٹیوٹا کے اشتراک سے ٹریننگ اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس میں سولر سسٹم لگائیں گے، ڈاکٹراخترملک

بدھ 20 مئی 2020 19:52

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے گزشتہ روزچیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیقی نے ملاقات کی۔سی ای او ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ اور سی ایف او قائداعظم سولر بدرالمنیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں محکمہ توانائی اور ٹیوٹا کے مابین تعاون اور اشتراک پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس میں سولر سسٹم لگائیں گے۔

تکنیکی اداروں میں سولر سسٹم کی پروموشن سے مقامی صنعت کو فائدہ ہو گا۔ ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ بہاولپور اور ملتان میں ٹیوٹا کے اشتراک سے سولر ٹیکنالوجی پر کام کریں گے۔شروع میں تقریباً چوبیس ادارے سولر پر منتقل کریں گے اور ہماری ترجیح مقامی سطح پر سولر کی تیاری ہے۔ہم سولر ٹیکنالوجی سے سستی بجلی کی پیداوار پر کام کر رہے ہیں۔معاشی ترقی کے لئے گرین اور کلین انرجی کا انقلاب ناگزیر ہے۔