Live Updates

پاکستان میں کرپشن ، لوٹ ما ر اور دو نمبر ی کے ماسٹر مائنڈ شریف برادران ہیں ‘ اعجاز احمد چوہدری

ٹی ٹی شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ایک نمبر آگے نکل چکے ہیں‘ صدر تحریک انصاف وسطی پنجاب

بدھ 20 مئی 2020 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ، لوٹ ما ر اور دو نمبر ی کے ماسٹر مائنڈ شریف برادران ہیں ،ٹی ٹی شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ایک نمبر آگے نکل چکے ہیں ،پی ٹی آئی ملک کے معاشی دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی ، ثابت ہو چکاہے کہ شریف فیملی ملکی خزانے کو دن رات لوٹی رہی ہیں،نواز شریف اور ٹی ٹی شریف نے کرپشن میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کورونا وائرس سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیر اعظم عمران خان مشکل ترین حالات میں وژن رکھنے والے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں، پوری دنیا کاکورونا وائرس جیسی مشکل سے پہلی بار سامنا ہوا ہے اور طاقتور ترین معیشتوں کی بنیادیں بھی لڑ کھڑا گئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بغیر کسی تاخیر کے کمزور طبقات اور معیشت کو چلانے والے شعبوں کو سہارا دیا اور پاکستان کے اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا گیا ہے لیکن بد قسمتی سے اپوزیشن اپنی سیاست کو چمکانے کیلئے '' میں نہ مانوں '' کی رٹ لگائے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے مستحق خاندانوں میں اربوں روپے نقدس تقسیم کئے ہیں اور اس میں کسی سطح پر بھی کرپشن کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جو حکومت کا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات