صوابی، 13افراد کی قتل میں مطلوب اشتہاری کو پولیس نے اسلحہ ،موٹر سائیکل سمیت گرفتارکرلیا

بدھ 20 مئی 2020 19:54

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) 13افراد کی قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری سابقہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار نیک روز کو زیدہ پولیس نے اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکرلیا۔ آخر کار چار سالوں سے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم نیک روز کو زیدہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سال 2016سے ممتاز قانون دان مصطفی کمال خان ایڈوکیٹ اور نیک روز ولد جمروز،عبدالعزیز خان کے مابین دشمنی چلی آرہی تھی جس میں مصطفی کمال ایڈوکیٹ کے خاندان سے 13افراد کی قتل واقدام قتل ہو چکے ہیں،اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی عمران شاہد اس چیلنج کیس کا محاصرہ کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان کی سر براہی میں ڈی ایس پی احسان شاہ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ظریف خان، ایس ایچ او تھانہ زیدہ راز محمد خان، سب انسپکٹر تفتیشی آفیسر سبحان اللہ خان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے دن رات جدوجہد کر کے جدید سائنسی خطوط پر اس اہم ترین کیس میں انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم نیک روز ولد جمروز سابقہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل بھی برآمد کیا گیا،گرفتار شدہ ملزم نیک روز ملزم عبدالعزیز کے قریبی رشتہ دار ہے،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم نیک روز نے دو افراد کی قتل اور ایک شخص کی اقدام قتل کے ساتھ ساتھ ہینڈ گرنیڈ پھینکنے کی مقدمات درج رجسٹرڈ ہیں،جنہوں نے 2016 اور 2017میں دو افراد آصف اقبال ولد محمد اقبال اور یاسین طارق ولد محمد طارق ساکن کڈے کو قتل کر چکے ہیں جبکہ ایک اور شخص سہراب نوید ولد نوید اللہ ساکن کڈے پر گرنیڈ پھینکنے سے سہراب شدید زخمی ہوا تھا،ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی کمانڈنگ میں تشکیل شدہ ٹیم نے اس نیٹ ورک کو توڑ کر اب تک 09 ملزمان کو گرفتار کر چکے ہیں،جنکے قبضے واردات میں ہونے والے مختلف نوعیت کے اسلحہ و استعمال ہونے والے موٹرسائیکلز برآمد کیے گئے ہیں۔