راولپنڈی،اسلحہ کی نمائش کرنے والے آٹھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ 20 مئی 2020 20:37

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) راولپنڈی پولیس کی کاروائی، ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کرنے والے 08ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کاقانون شکن عناصرکے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس پی راول نے بتایاکہ ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کرنے والی06ملزمان عمران،خاور ایوب،عبداللہ،مصطفی،سلمان خان اورتیمور کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سی06پستول معہ ایمونیشن برآمدکرلیا،ایس پی صدرنے بتایاکہ ایس ایچ اوجاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم ضیغم عباس کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سی01پستول معہ ایمونیشن برآمدکرلیا،ایس پی پوٹھوہار نے بتایاکہ ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم احمد کوگرفتارکرکے پستول معہ ایمونیشن برآمدکرلیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویڑنل ایس پیز نے پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانون شکن عناصرکے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔