وقت آ گیا ہے کہ ہم اکھٹے ہو کر فلسطین کے لیے آواز بلند کریں،

پاکستان اور اردن کے علاوہ کسی مسلمان ملک نے فلسطین کے لیے آواز نہیں اٹھائی، ہمیں مظلوم فلسطینیوںکے لئے ہر پلیٹ فارم پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس سے ویڈیوخطاب

بدھ 20 مئی 2020 21:54

وقت آ گیا ہے کہ ہم اکھٹے ہو کر فلسطین کے لیے آواز بلند کریں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم اکھٹے ہو کر فلسطین کے لیے آواز بلند کریں، پاکستان اور اردن کے علاوہ کسی مسلمان ملک نے فلسطین کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس سے وڈیو خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم امہ رمضان کا آخری جمعہ القدس کے طور پر مناتی ہے اور رواں برس بھی یوم القدس کے موقع پر فلسطینوں کے حقوق کے لیے بھرپورآواز بلند کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینی کئی سالوں سے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں ہمیں انکے لئے ہر پلیٹ فارم پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔شیریں مزاری نے کہا کہ ٹرمپ نے فلسطین کا مستقبل ایک ہی دفعہ ختم کرنے کا پلان بنایا ہے اور ٹرمپ پلان کے مطابق اسرائیل پورے فلسطین پر حکومت کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ساوتھ افریقہ میں سیاہ فام کے ساتھ جو ہوا اب وہی فلسطینیوں کے ساتھ ہو رہا ہے ،ہماری مسلم امہ کی لیڈر شپ کو فلسطین اور کشمیر کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے بھی فلسطین پر قبضے کو غیر قانونی قرار دیا ہے،اگر مسلم امہ اور مسلم قیادت نے فلسطین اور کشمیر کے لیے آواز نہ اٹھائی تو کون اٹھائے گا وقت آ گیا ہے کہ ہمیں اکھٹے ہو کر فلسطین کے لیے آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اردن کے علاوہ کسی مسلمان ملک نے فلسطین کے لیے آواز نہیں اٹھائی، اگر ہم متحد ہو جائیں تو مودی اور اسرائیل دونوں کو شکست دے دیں گے۔