پاور سیکٹر نے اسلامی سکوک بانڈ کے ذریعے دو سو ارب روپے جمع کرلیے

بدھ 20 مئی 2020 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) پاور سیکٹر نے اسلامی سکوک بانڈ کے ذریعے دو سو ارب روپے جمع کرلیے ۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق یہ رقم کبورریٹ سے بھی کم شرح پر جمع کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق سکوک بانڈز پاور سیکٹر کے لیے مہنگے قرضے کا متبادل ہوں گے ، سکوک بانڈ کے اجراء سے دس سال میں انیس ارب روپے کی بچت ہوگی ۔وزیر توانائی عمر ایوب سیکرٹری پاور کی جانب سے وزارت خزانہ کے اقدامات کی تعریف کی گئی ،وزارت خزانہ ، سٹیٹ بنک ایس ای سی پی اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کردار قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :