Live Updates

حکومت کا سینیٹ انتخابات وزیراعظم کے انتخاب کی طرز پر کروانے کا فیصلہ

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کر لیا گیا، انتخابی اصلاحات سے متعلق مسودہ تیار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 20 مئی 2020 20:13

حکومت کا سینیٹ انتخابات وزیراعظم کے انتخاب کی طرز پر کروانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی 2020ء) : حکومت کا سینیٹ انتخابات وزیراعظم کے انتخاب کی طرز پر کروانے کا فیصلہ، پاکستان تحریک انصاف حکومت نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب سینیٹ الیکشن وزیراعظم کے انتخاب کی طرز پر ہوگا۔ حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق مسودہ تیار کر لیا ہے جس میں 35 سے زائد نکات شامل کئے گئے ہیں۔

مسودے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ انتخابات میں تمام اوورسیز الیکٹرانک سسٹم کے تحت ووٹ ڈال سکیں گے، آئندہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں اوورسیز پاکستانی اپنا حقِ رائے استعمال کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق 2023کے انتخابات میں مکمل طور پر بائیو میٹرک سسٹم لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بائیو میٹرک کا پہلا تجربہ 3 ماہ بعد گلگت بلتستان میں کیا جائے گا۔ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے بھی اقدمات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سےاعظم سواتی نے کہا کہ آئندہ سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈ کے ذریعے کروانا چاہتے ہیں۔ انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے کابینہ میں سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

انتخابی عمل میں مداخلت کرنے والوں کیلئے سزائیں تجویزکی گئی ہیں، حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کار فرما ہے، ہمارے پیش کردہ قانونی بل سینیٹ میں زیرالتوا رہتے ہیں۔ اعظم سواتی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ تمام چیزوں کا مقصد الیکشن شفاف بناناہے۔ سینیٹ انتخابات اور اصلاحات اتفاق رائے سےلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے آئینی ترامیم لارہے ہیں۔ مجوزہ سفارشات کے تحت کوئی بھی امیدوارالیکشن کمیشن کے عملے پراعتراض کرسکے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات