موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کو کم کرکے کورونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے میں مد ملے گی، منزہ حسن

بدھ 20 مئی 2020 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) وومن پالیمنٹری کاکس کی سیکٹری جنرل منزہ حسن نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کو کم کرکے کورونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے میں مد ملے گی۔بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے گرین پیکیج کے اقدام کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کی وبا کے دوران محنت کش طبقہ کے لئے 63000 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ بلین ٹری سونامی اقدام سے خواتین اور مردوں کو صاف ستھرے ماحول میں کام کرنے کے مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ان گنت کوششوں اور خواتین کی قربانیوں سے خواتین کے بہتر کردار کے حوالے سے پاکستان میں ایک مضبوط پلیٹ فارم کے تصویر سامنے آئی ہے۔