کورونا وائرس کے حوالے سے تمام آپرینشل اخراجات کو شفاف رکھا جائے،

صوبے میں اب تک48 کروڑ روپے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری کئے گئے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 20 مئی 2020 23:44

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام آپرینشل اخراجات کو شفاف رکھا جائے، آئی ایس ڈیوٹی کے نام پر ماضی میں گاڑیاں لی گئی اور پسند اور نا پسند کے بنیاد پر خرانے کو نقصان پہنچایا گیا، کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جن سرکاری آفیسران کے پاس ایک سے زائد گاڈیاں ہیں وہ جی ڈی اے پول میں جمع کرادیں، آئی ایس پر گاڑیاں لینے کی روایت ختم کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس کے حوالے سے اخراجات کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں اب تک48 کروڑ روپے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام اخراجات کی جانچ کیلئے صوبائی وزیر قانون، صوبائی وزیر جنگلات اور مشیر خوارک پر مشتمل کمٹی تشکیل دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں بہتر طبعی سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کئے، سی ٹی سکین مشینوں اور ڈائیلاسز مشینوں کی خریداری کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 27 ہزار مستحق گھرانوں کو راشن فراہم کرنے کے جاری عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عید گاہوں، مساجد اور بازاروں کیلئیایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل کرائینگے۔

کورونا ٹیسٹ کے بغیر صوبے میں داخلے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ ماسک کا استعمال، سماجی دوری سمیت دیگرایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں توڈ پھوڈ کرنے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر گلگت کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے اور ہسپتالوں میں سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ15جولائی تک سکول بند رہینگے اور ہیلتھ ایڈوائزی کی روشنی میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔