انتخابی اصلاحات بل میں سینیٹ الیکشن وزیراعظم کے انتخاب کی طرز پر کرانے کی تجویز
گلگت بلتستان کے انتخابات میں بیرون ملک پاکستانی ووٹ ڈالیں گے، الیکشن 2023 میں مکمل طور پر بائیومیٹرک سسٹم لانے کا فیصلہ انتخابی اصلاحات کا ڈرافٹ وزیراعظم کو پیش کیا جس کو تقویت ملی، جب تک دونوں ایوانوں میں اکثریت نہیں ہوگی قانون سازی میں رکاوٹ ہے، عمران خان سینیٹ میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں، اعظم سواتی
بدھ 20 مئی 2020 23:52
(جاری ہے)
مجوزہ بل میں سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے بھی اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے، بل میں سینیٹ الیکشن وزیراعظم کے انتخاب کی طرز پر کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
مجوزہ بل کے مطابق پولنگ اسٹیشن کا انتخابی نتیجہ 24 یا 48 گھنٹے کے بجائے فوری بھیجنا ہوگا، پولنگ ایجنٹ گنتی مکمل ہونے کے فوری بعد رزلٹ بھیجنے کا پابند ہوگا، خلاف ورزی کرنے پر پریذائڈنگ آفیسر کو 3 سال قید ہوسکے گی۔اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تدارک منشیات اعظم سواتی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا ڈرافٹ وزیراعظم کو پیش کیا جس کو تقویت ملی، جب تک دونوں ایوانوں میں اکثریت نہیں ہوگی قانون سازی میں رکاوٹ ہے، عمران خان سینیٹ میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔اعظم سواتی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈ ہوگا، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں 3 نشستیں رکھنے والی جماعت نے 2 سینیٹرز منتخب کرائے، آئین میں ترمیم تجویز کررہے ہیں تاکہ ہارس ٹریڈنگ ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات بائیو میٹرک کے ذریعے کرائیں گے تاکہ شفافیت پر کوئی شبہ نہ رہے، گلگت بلتستان انتخابات بائیو میٹرک طریقے پر ہوں گے، گلگت بلتستان انتخابات میں اوورسیز کی ووٹنگ بھی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 بڑا زبردست قانون ہے، جو کمی رہ گئی تھی وہ دور کردی گئی،اب پولنگ عملہ متعلقہ تحصیل اور یونین کونسل کا نہیں ہوگا، پریزائیڈنگ افسر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرے گا تو 3 سال قید ہوسکے گی۔اعظم سواتی نے کہا کہ ہماری حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، دیکھتے ہیں اپوزیشن شفاف انتخابات کیلئے سپورٹ کرتی ہے یا نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.