سینئر سیاستدان سابق گورنر نواب ذوالفقار مگسی کا سید فضل آغا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

بدھ 20 مئی 2020 23:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2020ء) سینئر سیاستدان سابق گورنر نواب ذوالفقار مگسی نے سابق گورنر رکن اسمبلی سید فضل آغا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی نفیس انسان تھے اور بطور گورنر صوبے کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں اور ہمیشہ مثبت سیاست کی ان کی وفات صوبے کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے غم کی اس گھڑی میں ہم ان کے اہل خانہ اور جمعیت کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔