پاکستان کاامن و امان خراب کرنیوالے انتہائی بھیانک نتائج کا سامناکرنے کیلئے تیار ہوجائیں ،پاکستان کو کمزور کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنا دیا جائیگا، سردار محمد یعقوب خان ناصر

حکومت کو اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کا خیال اپنے دل سے نکال لیں اس قانون کے بدولت صوبوں کو پہلی مرتبہ خود مختیاری ملی اب حکومت کو یہ آازادی ہضم نہیں ہو رہی، سینئر نا ئب صدر مسلم لیگ ن

جمعرات 21 مئی 2020 00:05

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیچ اور پیر غائب مچھ میں فائرنگ اور بارودی سرنگ دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں بھارت ان حملوں میں براہ راست ملوث ہے انکے ہتھیار متعدد بار مختلف کاروئیوں میں پکڑی گئی اور وہ ضروری ٹریننگ اور فنڈنگ بھی کررہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کاامن و امان خراب کرنے والے انتہائی بھیانک نتائج کا سامناکرنے کیلئے تیار ہوجائیں، پاکستان کو کمزور کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنا دیا جائیگا دس لاکھ فوج اور بائیس کروڑ غیور عوام ہر طرع کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں پاکستان نے بھارت کو کئی مرتبہ سبق سیکھایا ہے ہم اللہ کے نصرت اور ایٹمی صلاحیت سے ہر مشکل میں کامیابی حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن قلات ڈویژن کے صدر شیر احمد بنگلزئی کے قتل کی بھی مذمت کرتا ہوں اور صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کریں ورنہ مسلم لیگ ن احتجاج کا روستہ اپنانے پر مجبور ہو گی انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف آج بھی کروڑوں دلوں میں بستے ہیں مستقبل ن لیگ کا ہے اسی لیئے حکومت اپنی ناکامی کو چھپاتے ہوئے نام نہاد کیسزبنانے کیلئے نیب کو استعمال کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے مریم نواز شریف کو میدان میں لائینگے انہوں نے کہا کہ نے تحقیقاتی کمیشن نے فرانزک رپورٹ پیش کر نے میں مزید تاخیر سے شوگر مافیا کو چھوٹ دینے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کا خیال اپنے دل سے نکال لیں اس قانون کے بدولت صوبوں کو پہلی مرتبہ خود مختیاری ملی اب حکومت کو یہ آازادی ہضم نہیں ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی سہولت اور ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کھول دے ۔

(جاری ہے)

عوام کو اندرون ملک سفر کرنے میں بڑی مشکل صورتحال کا سامنا ہے ٹرین ہوائی جہاز کو کھول دیا گیا تو ٹرانسپورٹ کو کھولنے میں میں کیا برائی ہے یہ حکومت جلد اپنی اصل آنجام کو پہنچنے والی ہے ۔