وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں ملکی سلامتی اور کورونا وائرس وبا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 مئی 2020 00:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2020ء) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات، وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں ملکی سلامتی اور کورونا وائرس وبا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی اجلاس میںشریک تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی ہے۔ اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و امور داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر بھی شریک تھے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملکی سلامتی، داخلی و علاقائی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور زیرغور آئے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایکشن پلان پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ۔