Live Updates

بیت المال سندھ کا سینکڑوں مستحق گھروں کے لیئے رمضان فوڈ پیکج کا اہتمام

جمعرات 21 مئی 2020 00:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2020ء) سربراہ بیت الما ل سندھ اور رہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی نے اندرون سندھ سے امدادی کاموں کے بعد کراچی واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں سینکڑوں مستحق گھروں کے لیئے رمضان فوڈ پیکج کا اہتمام کیا غرباء و سفید پوش افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن بیگز تقسیم کیے، مشکل و مصیبت کی اس گھڑی میں مستحق اور سفید پوش طبقے کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، انہوں نے کہا کہ ہم نے دھابیجی ، مکلی ، ٹھٹھہ ، دادو، مٹھی ، چھاچھرو، عمرکوٹ ، کھپرو ، اسلام کوٹ اور دیگر پسماندہ علاقوں میں گھر گھر جاکر لوگوں کو راشن بیگز تقسیم کیا، جس میں ا?ٹا، دالیں ، چاول، مصالحہ جات، شربت، گھی و دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ میں مالی امداد کا سلسلہ مسئلہ کا حل نہیں ہے سندھ حکومت کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحا ل میں عوام کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے، عوام یہ جاننا چاہتی ہے کہ سندھ میں کہاں کہاں لوگوں کو راشن تقسیم کیا گیا، سندھ حکومت نے تھر میں 450آر او پلانٹس لگانے کا وعدہ کیا تھا، تھر سے پھر اموات کی خبریں آرہی ہیں آر او پلانٹس کا پتہ ہی نہیں ہے کہ وہ کام کر بھی رہے ہیں یا نہیں ، اس وقت ہ میں کرونا وائرس سے بچاء و کے ساتھ ساتھ اپنی عوام کو بھو ک سے بھی بچانا ہے تحریک انصاف کا جو ویڑن ہے وہ عوام کی خدمت ہے اور وہ اس پر عمل درآمد کر رہی ہے، وزیراعظم کی جانب سے احسا س پروگرام غریبوں کے لیئے ایک تحفہ ہے، عملی اقدامات کرتے ہیں دکھاوے کی سیاست نہیں کرتے تحریک انصاف نے ہمیشہ عوامی خدمت اور عوامی مفادات کے لئے سیاست کی عوام کی بہتری اور ان کو ریلیف فراہم کرنا ہمار ا مقصد ہے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے دنیا کے تمام ممالک کو متاثر کیا ہے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی کرونا کی لپیٹ میں ہے پاکستان میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں تحریک انصاف اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے عوام اپنا خیال رکھیں اور احتیاط کریں تاکہ اس وبا سے بچا سکے۔

#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات