سجاول، پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ نظام درست نہ ہوسکا

جمعرات 21 مئی 2020 00:12

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2020ء) سجاول میں پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ نظام درست نہ ہوسکاہے، صارفین کا کہناہے کہ انٹرنیٹ کی انقطاع اور خرابی کی مسلسل شکایات کے باوجود اسے درست نہیں کیاجارہاہے ، جبکہ سلو برائوزنگ کی وجہ سے بھی صارفین پریشان ہیں، انٹرنیٹ کے نام پر اضافی بلنگ کی جارہی ہے، ادھر صارف رہنماشفیع اللہ میمن نے بتایاکہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے ان لمیٹڈ اور چھ ایم بی پی ایس اسپیڈ دینے کا دعویٰ انتہائی احمقانہ اور غلط ہے،اس حساب سے صارف کوماہوار پندرہ ٹی بی تک ڈائون لوڈ کی گنجائش ہے تاہم پی ٹی سی ایل مصنوعی خرابی اور رکاوٹیں ڈال کرصارف کو زیادہ سے زیادہ پانچ سو جی بی تک استعمال کرنے دیتاہے،اور پندرہ ٹی بی انٹرنیٹ کے پیسے لیتاہے اس کے علاوہ بھی فنی خرابی کے نام پر صارفین سے دھوکہ دہی کی جاتی ہے،انہوں نے مطالبہ کیاکہ پی ٹی سی ایل کی بدانتظامی اور دھوکہ دہی غیرپیشوارانہ اور خرابیوں کو درست کرنے کے لئے فوج کے حوالے کیاجائے تاکہ تمام خرابیوں کا علاج ہوسکے اور قومی ادارے کی پیشہ ورانہ ساکھ بحال ہوسکے۔

(جاری ہے)

# *** میل 20-05-2020/--355 #h# کراچی، ہول سیل گروسرز کا نادرن بائی پاس پر چاول کا ٹرک اغوا کرنے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار #/h# : کراچی (آن لائن)دالوں،چاول،چینی، مصالحہ جات،گندم و دیگر اجناس کے تھوک تاجروں،درآمدکنندگان وبرآمدکنندگان کی نمائندہ کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن(کے ڈبلیو جی ای)کے سرپرست اعلیٰ انیس مجید، چیئرمین ملک ذوالفقارعلی نے نادرن بائی پاس پر چاول کا ٹرک اغوا کرنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ اور کراچی پولیس چیف سے درخواست کی ہے کہ لوٹا ہوا مال بازیاب کروایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

کے ڈبلیوجی اے کے رہنماؤں نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد منگو پیر تھانے کی حدود میں نارن بائی پاس پر چاول سے لدا ٹرک اغوا کرکے لے گئے۔ٹرک پر 28ٹن مال لدا تھا جس میں 15لاکھ مالیت کے چاول کے 50کلو کے 660بیگ رکھے تھے۔ملزمان سارا مال لوٹ کر حب چوکی کے نزدیک خالی ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کی ایف آئی آر منگو پیر تھانے میں درج کروادی گئی ہے۔انیس مجید، چیئرمین اور ملک ذوالفقارعلی نے وزیراعلیٰ سندھ سے اجناس کی گاڑیاں لوٹنے کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے کے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کی وجہ سے کاروبارپہلے ہی ختم ہوکررہ گیا ہے اور اب رمضان المبارک میں تاجروں کامال لوٹنے کے بڑھتے واقعات کے باعث تاجرتباہ وبرباد ہوجائیں گے۔

کے ڈبلیوجی اے کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ اور کراچی پولیس چیف سے مطالبہ کیا کہ اجناس کی گاڑیاں لوٹنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے فول پروف سکیورٹی اقدامات کرتے ہوئے تاجروں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔#