بھارت کے 9 لاکھ فوجی کشمیریوں پر ستم ڈھا رہے ہیں، 15 گھر نذرآتش کر دیے گئے۔ وزیر اعظم عمران خان

مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتلِ عام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے ایک جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کے امکانات نہایت روشن اور واضح ہیں۔ وزیر اعظم کا ٹوئیٹ

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 21 مئی 2020 09:38

بھارت کے 9 لاکھ فوجی کشمیریوں پر ستم ڈھا رہے ہیں، 15 گھر نذرآتش کر دیے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 مئی 2020ء) بھارت کے 9 لاکھ فوجی کشمیریوں پر ستم ڈھا رہے ہیں، 15 گھر نذرآتش کر دیے گئے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتلِ عام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے ایک جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کے امکانات نہایت روشن اور واضح ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی قابض فورسز کی جانب سے مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی فورسز کا مظلوم کشمیریوں کا خون بہا کر بھی جی نہ بھرا تو ان کے سروں سے چھتیں بھی چھیننے لگیں۔ وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے بتایا کہ بھارت کے 9 لاکھ عسکری اہلکارنہتے کشمیریوں پر ستم ڈھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ کل ان قابض فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذرآتش کر دیے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہندوتوا پر ایمان رکھنے والی قابض مودی سرکار چوتھے جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کا تناسب بدلنے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔ 
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک دوسرے ٹوئیٹ میں عالمی برادری کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ میں دوبارہ دہرا رہا ہوں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتلِ عام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے ایک جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کے امکانات نہایت روشن اور واضح ہیں۔