بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، ان کے خلاف بائولنگ کرنا آسان نہیں‘عمران طاہر

اس وقت مشکل صورت حال ہے وائرس سے بہت کچھ تبدیل ہورہا ہے ،ہمیں فی الحال اس کے ساتھ چلنا ہے‘جنوبی افریقی لیگ سپنر

جمعرات 21 مئی 2020 13:07

بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، ان کے خلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) پاکستانی نژاد جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے کہاہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، ان کے خلاف بائولنگ کرنا آسان نہیں،بہت محتاط رہناپڑتا ہے۔ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ اس وقت مشکل صورت حال ہے اس وائرس سے بہت کچھ تبدیل ہورہا ہے ۔ہمیں فی الحال اس کے ساتھ چلنا ہے ۔

(جاری ہے)

کرکٹ کہیں سے شروع کرنی ہے تو یہ قدم اٹھانا پڑے گا ۔تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کا ہونا کافی عجیب لگے گا۔ عمران طاہر کا کہنا ہے کہ یہ ایسی صورت حال ہے جس پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے ۔مگر ہمیں کرکٹ شروع کرنے کے لیے ایسا کرنا پڑے گا۔ میچ کے دوران سیلیبریشن کرنے سے خود کو روکنا خاصا مشکل ہوگا ۔ کچھ کھلاڑیوں کا سلیبریشن کا انداز قدرتی ہوتا ہے ان کے لئے خود کو روکنا مشکل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :