دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال

جمعرات 21 مئی 2020 13:48

دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 49800 کیوسک اور اخراج 98400 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 39700 کیوسک اور اخراج 39700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد50900 کیوسک اور اخراج 65 ہزار کیوسک جبکہ چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 23400 کیوسک اور اخراج 7400 کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1455.25 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.412 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1216.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.409 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.053 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :