حفیظ الرحمان آج اپنا بویا کاٹ رہے ہیں، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

جمعرات 21 مئی 2020 14:51

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیر بلدیات انجنئیر محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمان نے جو بویا ہے آج وہی کاٹ رہے ہیں ،حفیظ سرکار غیر جمہوری روایات کا واویلا کرنے کی بجائے وہ دن بھی یاد کریں جب پیپلز پارٹی کی حکومت کے چار ماہ قبل اختیارات منجمد کرائے تھے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے گلگت بلتستان میں آنے والے الیکشن صاف و شفاف ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن رول 2017 کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کو اختیارا حاصل ہے کہ وہ حکومتی اختیارات کو منجمد کرسکتا ہے۔ہم یہ امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار رہتے ہوے گلگت بلتستان میں صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔