بزدار صاحب آپ دو سالوں میں پنجاب کی ایک بھی گلی نہیں بناسکے اور نہ ایک بھی گٹر کا ڈکن لگاسکے‘عظمی بخاری

شہبازشریف نے پنجاب کو زرعی اور انڈسٹریل صوبہ بنایا،بزدار حکومت نے زراعت تباہ اور انڈسٹری بند کردی‘سیکرٹری اطلاعات (ن) پنجاب

جمعرات 21 مئی 2020 15:09

بزدار صاحب آپ دو سالوں میں پنجاب کی ایک بھی گلی نہیں بناسکے اور نہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب آپ دو سالوں میں پنجاب کی ایک بھی گلی نہیں بناسکے اور نہ ایک بھی گٹر کا ڈکن لگاسکے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے مالی سال 2019-20کے بجٹ میں 9ہسپتال اور 4یونیورسٹیاں بنانے کا اعلان کیا۔بزدار صاحب وہ 9ہسپتال اور 4یونیورسٹیاں خلاء میں بنائی گئی ہیں ۔

بزدار صاحب آپ نے دو سالوں میں سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں ایک بھی نیا سکول نہیں بنایا۔بزدار صاحب آپ نے گزشتہ مالی سال اربوں روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا۔پنجاب حکومت نے تعلیم کیلئے تاریخی بجٹ مختص کرنے کے دعوے کیے۔بزدار سرکار کے تاریخی تعلیمی بجٹ سے کتنے نئے سکول اور نئی لیب بنائی گئیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہبازشریف حکومت نے جنوبی پنجاب کی سکول جانے والی بچیوں کیلئے ماہانہ ایک ہزار وظیفہ مقرر کیا۔

بزدار حکومت نے جنوبی پنجاب کی بچیوں کا ماہانہ وظیفہ بند کردیا۔شہبازشریف نے دیہاتوں کی خواتین کیلئے مفت ایمبولینس کا منصوبہ شروع کیا بزدار حکومت نے وہ بھی بند کردیا۔شہبازشریف نے پنجاب کو زرعی اور انڈسٹریل صوبہ بنایا۔بزدار حکومت نے زراعت تباہ اور انڈسٹری بند کردی۔شہبازشریف نے پنجاب کو تین میٹرو بسیں ،سپیڈو بسیں اور اورنج لائن ٹرین دی۔بزدار حکومت نے میٹرو بسوں کی سبسڈی ختم اور اورنج لائن ٹرین کے فنڈز روک لیے۔بزدار حکومت نے لاہور کے 29روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کردی۔