پاکستان فٹبال فیڈریشن سیاست کے باعث تباہی کا شکار ہے،رئیس خان

وومن فٹبال کھلاڑیوں کیلئے گرائونڈ دستیاب نہیں ہے کوالیفائیڈ ریفری اور کوچز کی کمی ہے ،صدر مارٹا وومن کلب

جمعرات 21 مئی 2020 15:23

پاکستان فٹبال فیڈریشن سیاست کے باعث تباہی کا شکار ہے،رئیس خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) مارٹا وومن فٹبال کلب کے بانی وصدر رئیس خان نے کہا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن سیاست کے باعث تباہی کا شکار ہے ملک میں خواتین فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے وومن فٹبال کی ترقی کیلئے عملی اقدامات نہ ہونے کے باعث کھلاڑی مایوس ہورہے ہیں کراچی اندرون سندھ سمیت ملک بھر میں وومن فٹبال کھلاڑیوں کیلئے وومن گرائونڈ دستیاب نہیں ہے ریفری و کوچز کی کارکردگی مایوس کن ہے ریفری و کوچز کے کورسز کروائے جائیں ۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن میں سابق صدر انجینئر اشفاق حسین کے دور صدارت میں فٹبال گیم کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے گئے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ سید اشفاق حسین کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی صدارت کا دوبارہ موقع ملنا چاہئے۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے جلد از جلد الیکشن ہونے چاہئے تاکہ وومن فٹبال کلب کی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔ 70 سے زائد وومن فٹبال کلب رجسٹرڈ ہیں لیکن ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا جاتا ہے رئیس خان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث وومن فٹبال کھلاڑی سخت مایوسی اور مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان وومن فٹبال کھلاڑیوں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں اور فٹبال اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی کا خاتمہ کیا جائے ۔