سپریم کورٹ کے فور منصوبے پر از خود نوٹس لے، خالد مقبول صدیقی

کراچی آج بڑے دیہات کا نقشہ پیش کر رہا ہے،کنوینر ایم کیوایم پاکستان کی پریس کانفرنس

جمعرات 21 مئی 2020 15:23

سپریم کورٹ کے فور منصوبے پر از خود نوٹس لے، خالد مقبول صدیقی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا ہے کہ وہ کے فور منصوبے پر از خود نوٹس لے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آج بڑے دیہات کا نقشہ پیش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جعلی اکثریت کے ساتھ سندھ پر حکومت کی جا رہی ہے، سندھ کے شہری علاقے پسماندگی کا شکارہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جعلی مردم شماری پر حکومت 12 سالوں سے حکومت کر رہی ہے، سندھ حکومت نے عوام کو پسماندگی کے سمندر میں دھکیل دیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ گزشتہ 50 سال سے سندھ کے شہری علاقوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔