لٹھ مونگر ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد مصیبت زدہ بھائیوں کی مشکل وقت میں مدد کرنا ہے، صدر چوہدری محمد عامر

جمعرات 21 مئی 2020 15:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) لٹھ مونگر ایسوسی ایشن پاکستان نے ناروے میں بھی ایسوسی ایشن قائم کردی ہے جس میں اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد ممبر شپ حاصل کررہی ہے ۔لٹھ مونگر ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد مصیبت زدہ بھائیوں کی مشکل وقت میں مدد کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار لٹھ مونگر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لٹھ مونگر ایسوسی ایشن نے کرونا وباء کے ساتھ رمضان المبارک میں مستحق لوگوں کی جس طرح مالی معاونت کی ہے وہ قابل ِفخر عمل ہے اور آنے والے دنوں میں لٹھ مونگر ایسوسی ایشن دیگر اہم معاملات میں بھی لوگوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔چوہدری محمد عامر نے کہا کہ اس وقت کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے خصوصاً وہ لوگ جو دیہاڑی دار تھے وہ اس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ان مستحق افراد کی مدد لٹھ مونگر ایسوسی ایشن کی اولین ترجیح ہے۔