ڈرگز کنٹرولر ڈاکٹر بلال یاسین کے مریدکے ،نارنگ منڈی سمیت دیگر علاقوں میں اچانک چھاپے

نشہ آور ممنوعہ اور غیر ملکی ادویات کی بھاری مقدار برآمد ،پانچ میڈیکل سٹور ز سیل ،آٹھ کے چالان

جمعرات 21 مئی 2020 16:15

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی خصوصی ہدایت پر تحصیل ڈرگز کنٹرولر ڈاکٹر بلال یاسین نے مریدکے ،نارنگ منڈی ،ریانپورہ سیکھم اور ننگل دیگر علاقوں میں اچانک چھاپے مار کر نشہ آور ممنوعہ اور غیر ملکی ادویات کی بھاری مقدار برآمد کرکے پانچ میڈیکل سٹور زکو سیل کرکے محکمانہ کاروائی شروع کردی جبکہ آٹھ کے چالان کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ممنوعہ جعلی نشہ آور ادویات کی آڑ میں موت کے سوداگروں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔