ایم پی اے کی گاڑی پر "8 دن باقی" لکھنے پر چرواہا جیل پہنچ گیا

ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی ایم پی اے نے دھمکی سمجھ کر پولیس کو اطلاع دے دی جبکہ چرواہا عید میں باقی دنوں کا حساب کر رہا تھا

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 21 مئی 2020 16:16

ایم پی اے کی گاڑی پر "8 دن باقی" لکھنے پر چرواہا جیل پہنچ گیا
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21مئی 2020 ء) ایم پی اے کی گاڑی پر "8 دن باقی" لکھنا چرواہے کو مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک چرواہے نے عید میں باقی دنوں کا حساب کرتے ہوئے مقامی ایم پی اے کی گاڑی پر 8 دن باقی لکھ دیا جس کے بعد اسے جیل جانا پڑ گیا۔ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی ایم پی اے باسط صدیقی نے اسے دھمکی سمجھا کہ شاید کوئی شخص انہیں دھمکی دے رہا ہے کہ ان کے 8 دن باقی ہیں۔

ایم پی اے نے فوری اس سارے معاملہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم نے پولیس کے سامنے موقف اختیار کیا کہ وہ ایم پی اے کی گاڑی کے شیشے پر عید کا حساب کتاب کررہا تھا اور عید آنے میں کتنے دن رہ گئے ہیں اسکی گنتی کررہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے چرواہے کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا تھا جس کے بعد عدالت نے چرواہے کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ یہ واقع کراچی میں پیش آیا ہے جہاں ایک غلط فہمی نے ایک غریب چرواہے کو جیل بھیج دیا ہے۔ یہ ایک انسانی فطرت ہے کہ وہ روز مرہ کی زندگی میں بھی چلتے پھرے کہیں کچھ نہ کچھ لکھتا رہتا ہے، اس غریب چرواہے نے بھی عید میں باقی دنوں کا حساب کرتے ہوئے ایم پی اے کی گاڑی پر "8 دن باقی" لکھ دیا تھا جسے ایم پی اے باسط صدیقی نے دھمکی سمجھا کہ شاید کوئی شخص انہیں دھمکی دے رہا ہے کہ ان کے 8 دن باقی ہیں۔

ایم پی اے نے فوری اس سارے معاملہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے سامنے سارا معاملہ آیا جب ملزم نے خود بتایا کہ وہ دھمکی نہیں دے رہا تھا بلکہ وہ تو عید میں باقی بچے دنوں کا حساب کر رہا تھا۔