جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے باعث دو دن کا بچہ دم توڑ گیا

بچے کی ماں بھی کورونا سے متاثر تھی ، وائرس ماں سے بچے میں منتقل ہوا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 21 مئی 2020 16:25

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے باعث دو دن کا بچہ دم توڑ گیا
لاہور ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 21 مئی 2020ء ) جنوبی افریقہ میں دو دن کا ننھا بچہ کورونا وائرس کے باعث چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق بچے کی پیدائش سے قبل ہی ماں کورونا وائرس کا شکار ہو گئی تھی اور بچے کی پیدائش وقت سے پہلے ہونے پر کورونا وائرس بچے میں منتقل ہو گیا ۔ افسوس ناک خبر جنوبی افریقہ کے وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی، وزارت صحت نے موقف  اختیار کیا  ہے کہ  بچہ پیدائش کے  وقت سے ہی  کورونا وائرس کا  شکار ہو چکاتھا  ۔

تاہم دو  دن بعداس مہلک  وائرس سے لڑتے ہوئے جان  کی بازی ہار گیا ۔  وزارت صحت نے اس بات بھی تصدیق کی کہ بچے کی ماں بھی کورونا وائرس کی شکار تھی اور وائرس ماں سے بچے میں منتقل ہوا ۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، مختلف ممالک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر سے ریکارڈ ایک لاکھ چھ ہزار نئے مریض رپورٹ کیے گئے ہیں۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 329,732 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ محتلف ملکوں میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد 5,090,064 ہے جن میں سے 2,736,101 زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس اب بھی دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ امریکہ، برطانیہ اور اٹلی کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات فرانس میں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15لاکھ 93 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، امریکہ میںگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید1561 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 95 ہزار ہوگئی ہے۔