پاکستان کے دفتر خارجہ کابھارت کے اعلی سفارتکار کو طلب کر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج

جمعرات 21 مئی 2020 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت کے اعلی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج کیاگیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک بیان میں دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاکہ بھارتی قابض فوج کی اندھادھند اور بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوا ۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی قابض فوج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کے ساتھ شہری آبادی کو مسلسل بھاری توپ خانے، مارٹر گولوں اور خود کارہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہے ۔