شوگر انکوائری رپورٹ کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ

شوگر سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کی بھی سفارش

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 مئی 2020 17:15

شوگر انکوائری رپورٹ کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی 2020ء) شوگر انکوائری کمیشن نے رپورٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تحقیقاتی رپورٹ کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شوگر سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے چینی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ربراہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے چینی بحران کی فرانزک رپورٹ پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ بھی دی۔ کابینہ کو شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ سے متعلق بتایا گیا کہ شوگر ملز نے کتنی چینی پیدا کی۔ چینی کہاں کہاں فروخت کی کتنا سٹہ لگایا، اس سب سے متعلق فرانزک آڈٹ رپورٹ میں تفصیلات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ میں 9 ملوں کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔رپورٹ میں جہانگیرترین، عمر شہریار اور مونس الٰہی کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔رپورٹ میں اومنی گروپ اور شہبازشریف کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔شوگر سکینڈل میں ملوث افراد سے ریکوری کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں شوگر سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ریکوری کی رقم متاثرہ کسانوں میں تقسیم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔چینی تحقیقاتی رپورٹ کا معاملہ نیب کو بھی بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ اسی طرح شوگر اسکینڈل میں ملوث افراد سے ریکوری کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس اس لیے طلب کیا کہ آئندہ اجلاس عید کی چھٹیوں میں آ رہا تھا۔ اس لیے عید کے بعد اب فوری اجلاس نہیں بلایا جائے گا۔