کورونا وائرس کے خلاف امدادی سرگرمیوں میں مدد کرنے والوں کیلئے گورنر ہائوس میں'' وال آف ہیروز ''بنائی جائے گی ، گورنر پنجاب
جمعرات 21 مئی 2020 17:25
(جاری ہے)
وہ جمعرات کے روز گور نر ہائوس لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر نیاز احمد ،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر بشریٰ متین سمیت یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے ۔
گور نرنے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پنجاب کے بعد پاکستان کے دیگر صوبوں اور بیرون ممالک میں بھی قر آن پاک تر جمے کیساتھ پڑ ھانے کے پروگرام کا آغاز کیا جائیگا میں تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلر زکا بھی شکر یہ اداکر تاہوںجو قر آن پاک تر جمے کیساتھ پڑھانے کے پروگرام کیلئے بھر پور تعاون کر رہے ہیں جبکہ بعدازں گور نر پنجاب سے ملاقات کے دوران نامور بزنس میاں مصباح الر حمن اور نعمت کمپنی کے خالد غازی کی جانب سے ڈاکٹر ز کیلئے پی پی ایزکٹس،ماسک اور سینی ٹائزر سمیت5ملین روپے کا سامان گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے حوالے کر دیا ہے جبکہ گور نر پنجاب نے تحر یک انصاف کے مر کزی رکن عظیم الدین لکھوی اور سر کاری ڈاکٹرز کے وفد کو قصور کے ڈاکٹرز کیلئے 1ہزار سے زاید حفاظتی کٹس اور دیگر سامان دیا۔ اس موقعہ پر گفتگو اور میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے گور نر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد لوگ گھروں سے ایسے باہر نکل آئے ہیں جیسے کورونا کو فتح کرلیاہو اگر کورونا سے ہونیوالی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگا تو اسکے ذمہ دارہم سب22کروڑ پاکستانی ہوں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے تدارک کیلئے حکومت نے بہت اقدامات کئے پابندیوں میں نرمی معاشی بدحالی سے بچنے کیلئے کی ہے مگر میں فکر مند ہوں کہ کورونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیںاس لیے ہمارے پاس کورونا سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کے سواکوئی آپشن نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں گور نر نے کہا کہ ہم ابتک گور نر ہائوس لاہور سے پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کیساتھ ملکرکورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے 10لاکھ غر یب خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں اور جب تک کورونا بحران موجود ہے ہم غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ جا ری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جو لوگ کورونا بحران کے دوران غر یب خاندانوں کی امداد سمیت کورونا کے خلاف جنگ میں 10ملین روپے سے زائد کے فنڈز دینے والوں کو خر اج تحسین پیش کرنے کیلئے گورنر ہائوس لاہور میں''وال آف کورونا ہیرز ''بنا ئی جائیگی اور ایسے افراد کو صدر اور وزیر اعظم تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیں گے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.