پی پی ایچ آئی جعفرآباد کی جانب سے مستحقین میں عید راشن کی تقسیم

جمعرات 21 مئی 2020 17:45

ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) پی پی ایچ آئی جعفرآباد کی جانب سے روجھان جمالی میں غریب مساکین بیوہ خواتین میں عید راشن تقسیم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی پی ایچ آئی جعفرآباد کے ڈی ایس ایم شاہ جہان مینگل کی نگرانی میں رورل ہیلتھ سنٹر روجھان جمالی میں بیوہ خواتین غریب نادار مساکین میں 60 بیگز عید راشن تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

راشن تقسیم کے موقع پر پی پی ایچ آئی جعفرآباد کے ڈی ایس ایم شاہ جہان مینگل ،میر تیمور خان جمالی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے اس وبا ء کا علاج صرف اور صرف احتیاطی تدابیر ہیں عوام کا فرض ہے کہ حکومتی تدابیروں پر عمل کریں ان کا مذید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے کورونا وائرس متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جو ہمارے بس میں رہا ہم کورونا متاثرین کی خدمت کو جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر میزان کے منیجر دانیال عزیز میر قیصر خان جمالی ڈاکٹر محمد اسماعیل مستوئی و دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔