پیر غیب کو ایک ملکی سیاحتی مقام بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری کمانڈنٹ ایف سی سبی اسکاؤٹس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، شہدائے پیر غیب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ملک دشمن عناصر کو بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہو ر ہی ، بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں ترقی کا پہیہ رکے گا ،سردار نور احمد بنگلزئی

جمعرات 21 مئی 2020 17:55

کوئٹہ 21۔مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما سردار نور احمد بنگلزئی کا وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری اور کمانڈنٹ ایف سی سبی اسکاؤٹس کی جانب سے ضلع کچھی کے سیاحتی مقام پیر غیب پر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر اظہار تشکر، پیر غیب بلوچستان کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے اور قدرتی آبشار کی وجہ سے پیر غیب کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہیں پچھلے کئی سالوں سے حکمرانوں کی عدم توجہی کے باعث یہ سیاحتی مقام کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا تھا، بلوچستان عوامی پارٹی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس نے ضلع کچھی بولان کے اہم سیاحتی مقام پیر غیب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ترقیاتی کام شروع کروا دیئے ہیں پیر غیب پر ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد یہاں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا آمد متوقع ہے اس حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما سردار نور احمد بنگلزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری کمانڈنٹ ایف سی سبی اسکاؤٹس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور انکے کوششوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے پیر غیب کو ایک ملکی سیاحتی مقام بنانے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام شروع کروا دیئے ہیں میں شہدائے پیر غیب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ملک دشمن عناصر کو بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہا ہے اور دشمن یہ نہیں چاہتا ہے کہ بلوچستان مزید ترقی کرے ان کی بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں ترقی کا پہیہ رکے گا نہیں، پیر غیب میں ترقیاتی کاموں کے مکمل ہونے کے بعد مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، ایف سی بلوچستان صوبہ بلوچستان کے کونے کونے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت ملک سے دشمنوں کا قلع قمع کیا جاچکا ہے پیر غیب ایک چھوٹا سا گاؤں ہیں مگر وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری اور کمانڈنٹ ایف سی سبی اسکاوٹس نے یہاں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا کر ایک تاریخ رقم کی ہے