ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا پنجاب کمیٹی کے رکن کلیم زبیر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 21 مئی 2020 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پنجاب کمیٹی کے رکن کلیم زبیر کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کلیم زبیر سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے،ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے۔