جہانگیر ترین کا اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر شدید حیرت کا اظہار

سب جانتے ہیں کہ میں نے ہمیشہ صاف ستھرا کاروبار کیا، میں دو الگ الگ کھاتے نہیں رکھتا اور تمام ٹیکس ادا کرتا ہوں، تمام الزامات کا جواب دے کر سرخرو ہوں گا: رہنما پاکستان تحریکِ انصاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 مئی 2020 18:35

جہانگیر ترین کا اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر شدید حیرت کا اظہار
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی 2020ء) جہانگیرترین کا اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر شدید حیرت کا اظہار۔ رہنما پاکستان تحریکِ انصاف جہانگیر ترین نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں رپورٹ میں خود پر لگائے گئے الزامات پر شدید حیرت ہوئی ہے۔ انہوں نے انے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ '' سب جانتے ہیں کہ میں نے ہمیشہ صاف ستھرا کاروبار کیا، میں دو الگ الگ کھاتے نہیں رکھتا اور تمام ٹیکس ادا کرتا ہوں، تمام الزامات کا جواب دے کر سرخرو ہوں گا۔

''
واضح رہے کہ آج مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے چینی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

ربراہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے چینی بحران کی فرانزک رپورٹ پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ بھی دی۔ کابینہ کو شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ سے متعلق بتایا گیا کہ شوگر ملز نے کتنی چینی پیدا کی۔

چینی کہاں کہاں فروخت کی کتنا سٹہ لگایا، اس سب سے متعلق فرانزک آڈٹ رپورٹ میں تفصیلات شامل ہیں۔ شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ میں 9 ملوں کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔رپورٹ میں جہانگیرترین، عمر شہریار اور مونس الٰہی کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔رپورٹ میں اومنی گروپ اور شہبازشریف کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔شوگر سکینڈل میں ملوث افراد سے ریکوری کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں شوگر سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ریکوری کی رقم متاثرہ کسانوں میں تقسیم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔چینی تحقیقاتی رپورٹ کا معاملہ نیب کو بھی بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔