اسلام آبادہائیکورٹ ، سنگین جرائم کی تفتیش میں مشکلات اور ٹرائل میں تاخیرکیس میں آئی جی اسلام آباد پولیس کو رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کی ہدایت ، سماعت ملتوی

جمعرات 21 مئی 2020 19:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے سنگین جرائم کی تفتیش میں مشکلات اور ٹرائل میں تاخیرکیس میں آئی جی اسلام آباد پولیس کو رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کامران عادل عدالت کے سامنے پیش ہوئے اس موقع پرعدالت نے مذکورہ بالا ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام فریقین کی رپورٹس آجائیں پھر وکلاء عدالتی معاونت کریں اورکیس کی مزید سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی گئی۔