اسلام آبادہائیکورٹ،میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی کانوٹیفکیشن معطل، عہدے پر بحال

جمعرات 21 مئی 2020 19:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی کانوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے میئرکو عہدے پر بحال کردیا۔ جمعرات کے روز میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیزاپنے وکیل عادل عزیز قاضی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اس موقع پرسیکرٹری چیئرمین لوکل کمیشن افسر علی سفیان عدالت میں اصل ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے سیکرٹری چیئرمین لوکل کمیشن کی جانب سے پیش کیے گئے ریکارڈ پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ عدالت میں ریکارڈ ایسا پیش کیا جاتا ہے، کیا ایم سی آئی کے ساتویں اجلاس کے ایجنڈے میں میئر کی معطلی شامل تھی، جس پر سیکرٹری چیئرمین لوکل کمیشن نے عدالت کو بتایاکہ نہیں اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا، جس پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے درخواست کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا اور بعد ازاں سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی طرف سے میئراسلام آبادکو90 روز کیلئے معطل کرنے کاحکم معطل کرتے ہوئے میئرکو عہدہ پربحال کردیا اور سماعت ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :