Live Updates

پی ٹی آئی حکومت نیک نیتی اور جذبے سے اپنا کام کر رہی ہے اور ہمیں اپوزیشن سے کسی سر ٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیںہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

جمعرات 21 مئی 2020 19:51

پی ٹی آئی حکومت نیک نیتی اور جذبے سے اپنا کام کر رہی ہے اور ہمیں اپوزیشن ..
سیالکوٹ21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وسابق معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نیک نیتی اور جذبے سے اپنا کام کر رہی ہے اور ہمیں اپوزیشن سے کسی سر ٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیںہے،وزیر اعظم عمران خان شب و روز غریب عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں،عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ مشکل حالات میں کس نے کیا کردار ادا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈالو والی تیجر میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سالوں سے ملک اور قوم کو لو ٹنے والے بے نقا ب ہو چکے ان سے پا ئی پا ئی کاحسا ب لیا جا ئے گا۔کرپٹ مافیا کسی صورت نہیں بچ سکتا قومی مجرموں کو سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگی کرپٹ قیادت جلد جیل میں ہو گی، تحریک انصا ف نے دو خاندانو ں کی سیا ست کوہمیشہ کیلئے ختم کردیا ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ شہباز شر یف اوراس کے حواری گر فتاری کے خو ف سے گھبرائے ہو ئے ہیں،جیل جانے سے بچنے کیلئے بیماری کا ڈرامہ ر چا رہے ہیں اگر ن لیگی قیادت نے کر پشن نہیں کی تو انہیں ڈر کس با ت کا، وہ عدالتو ں میں اپنی بے گناہی ثا بت کریں،کر پشن کرنے والو ں سے عمران خان کو ئی رعا یت نہیں کر یں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات